25 اپریل 2015 - 11:03
طالبان پاکستان نے پشاور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

طالبان پاکستان نے پشاور میں پولیس کی گاڑیوں کے راستے میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم "تحریک طالبان پاکستان" کے ترجمان محمد خراسانی نے جمعے کے دن کہا کہ یہ گروہ پشاور میں گل بہار کے علاقے میں پولیس کانوائے کے راستے میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے- جمعے کی صبح پشاور کے گل بہار علاقے میں پولیس کی گاڑیوں کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ پولیس افسر زخمی ہو‏گئے - پاکستانی حکام نے اس دھماکے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں- پاکستانی حکام نے با رہا تاکید کی ہے کہ جب تک خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک فوج اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی - پاکستانی فوج، کئی مہینے سے شمالی اور جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے- ان کاروائیوں میں اب تک سیکڑوں دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں.

.......

/169